منزل کا سراغ
#منزل_کا_سراغ قریبا رات 11 کا وقت ہوگا، نیند نہیں آرہی تھی،بستر پہ لیٹا آنکھیں بند کیں لیکن نیند کہاں ۔۔۔۔۔ پھر موبائل نکالا یوٹیوب سکرولنگ شروع کردی سامنے ایک موٹیویشنل سپیکر کا کلپ آگیا ، کہہ رہے تھے ابھی سے طے کرلو تمہیں کس منزل کی جانب جانا ہے ؟ پھر اسی منزل تک پہنچنے میں اپنی طاقت صرف کرو۔ یہ سنتے سنتے خیالوں کے دریچے کھلے اور اپنا خیال آگیا کہ آخری تعلیمی سال ہے اسکے بعد کیا کرنا ہے ؟ میری منزل کیا ہے ؟ ایک خیال ذھن میں یہ آیا کہ اب پاس اچھی خاصی ڈگریاں ہیں ، کسی اچھے سکول کالج یا یونیورسٹی میں لیکچرار لگ سکتا ہوں، یوں آمدن کا ذریعہ بھی بن جائے گا اور وقت بھی گزرتا رہے گا۔۔۔۔۔ لیکن اسکے بعد کیا ؟ اپنے آپ سے پوچھنے لگا کیا سکول ٹیچر بننا ہی تمہاری منزل ہے ؟ اور پاکستان اس طرح کے سکول ٹیچرز کے ساتھ بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے کونسا ایسا انقلابی عمل کرلیا کہ تم میں ایک ٹیچر بننے کی خواہش پیدا ہوگئی ؟ پھر خیال آیا ایک مقرر بن جاؤں گا ۔۔۔ کسی مسجد میں جمعہ پڑھا لیا اور ساتھ ساتھ کوئی مدرسہ کھول لوں گا ۔۔۔ لیکن اب کی بار ضمیر تھوڑی سختی دکھاتے ہوئے پوچھنے لگا ؟ کہ آخر ان مشہور و معروف خطباء...