حوض کوثر کی آواز
"حوضِ کوثر کی آواز"
کچھ دن پہلے ایک مستند عالم دین سے میں نے ایک روایت سنی جس کا مفہوم یہ تھا کہ
انسان اپنے کانوں میں انگلیاں ڈالے تو اس وقت محسوس ہونے والی آواز حوض کوثر کے پانی کے بہنے کی ہوتی ہے...
مزید فرمایا کہ یہ حدیث پاک کا مفہوم ہے..
شوق پیدا ہوا کہ کیوں نہ اس حدیث کو تلاش کر کے معلومات میں اضافے کے لئے شئیر کیا جائے...
تو لیجئے...
کنز العمال میں حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے مروی، فرماتی ہیں:
ْْ إذا جعلت أصبعيك في أذنيك سمعت خرير الكوثر ٌٌ
یعنی جب تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالے تو آب کوثر کے بہنے کی آواز سنے گا...
(کنز العمال، کتاب القیامۃ،الباب الاول فی امور تقع قبلھا، جلد 14، صفحہ 425،بیروت)
یہی روایت مختلف الفاظ کے ساتھ علامہ بدر الدین عینی حنفی علیہ الرحمہ نے شرح ابی داؤد اور عمدۃ القاری میں،
علامہ محمد بن اسمعیل بن صلاح علیہ الرحمہ نے التنویر شرح جامع صغیر میں بھی نقل فرمائی..
شرح ابی داؤد للعینی کے الفاظ یہ ہیں:
ْْ من أراد أن يسمع خريره فليدخل إصبعيه في أذنيه ٌٌ۔
یعنی جو آب کوثر کے بہنے کی آواز سننے کا ارادہ رکھتا ہو اسے چاہئے کہ اپنی انگلیاں اپنے کانوں داخل کرے...
(شرح ابی داؤد للعینی، جلد3، صفحہ 437،مطبوعہ ریاض)
Comments
Post a Comment