تیرا آئینہ ہے وہ آئینہ از_احتشام_فاروقی
بعض اوقات انسان بہت پریشان ہوجاتا ہے، مایوسیاں چاروں طرف سے سایہ فگن ہوجاتی ہیں.بظاہر مسائل کا کوئی حال نظر نہیں آتا.دنیا کے ہررشتے سے صرف دھوکے کے سوا کچھ نہیں ملتا. آنکھیں آنسوؤں سے بھر جاتی ہیں اور پریشانیوں اور مایوسیوں کی اندھیری رات چھٹنے کا نام ہی نہیں لیتی تب انسان کے پاس بہترین موقع ہوتا ہے کہ وہ ساری دنیا کو بھلا کے اس وحدہ لاشریک کے حضور آ کھڑا ہو . جو انسان کی مایوسیاں اور پریشانیاں دور کرنا خوب جانتا ہے. رات کی تنہائی میں وضو کر کے مصلی پہ کھڑے ہوں اور اس الله رب العزت کے سامنے اپنا تن من جھکا کر اپنی عاجزی کا برملا اظہار کرکے اس دل میں خدا کا خوف، آنکھوں میں آنسؤں کے طوفان لے کے اس کے سامنے اسکی محبت میں، اسکے عذاب کے خوف میں، اسکی عطائیں اور اپنی خطائیں سامنے رکھ کے خوب روئیں جو ستار بھی ہے جو غفار بھی ہے جو کبھی آپکو خالی نہیں لوٹاتا کبھی آپ کے عیبوں کو لوگوں پہ ظاہر نہیں فرماتا، کبھی آپکو دوسروں کے سامنے رسوا نہیں فرماتا، کبھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑتا .....
ایسے میں جب ہم آنکھوں میں آنسوؤں کا طوفان لئیے لبوں سے اسکے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے اس سے مانگیں گے تو پھر دیکھیں کیسے ہمارے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے. کیسےہمارے خالی دل و دماغ میں امیدوں کی خزانہ آتا ہے کیسے ہمارے دل کا گلستان اسکی یاد کے پھولوں سے مہکنے لگتا اور ہمارے ٹوٹے دل کی بھی وہ قیمت لگاتا ہے ہم زبان دل سے پکار اٹھتے ہیں
"الا بذکر الله تطمئن القلوب"
خبردار ! دلوں کا سکون فقط الله کے ذکر میں ہے
Comments
Post a Comment