تہجد کا مسنون وقت از احتشام فاروقی

#تہجد_کا_مسنون_وقت !

حضرت اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے حضور ﷺ کی رات کی نماز کے بارے میں پوچھا تو فرمایا :
" شروع رات میں سو جاتے اور آخر شب میں بیدار ہوتے اور نماز پڑھتے ، پھر واپس بستر پر تشریف لے آتے اور جب اذان ہوتی ، تو آپ ﷺ بستر سے اٹھتے اور غسل کی حاجت ہوتی ، تو غسل فرماتے ورنہ وضو کرکے مسجد چلے جاتے "۔
(بخاری :1146،عن عائشہ رضی اللہ عنہ )
#گھر_سے_نکلتے_وقت_کی_دعا:

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

" جو شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے ، تو اس سے کہا جاتا ہے، ہر چیز کے شر سے تیری حفاظت کر دی گئی اور شیطان اس سے دور بھاگ جاتا ہے ۔ دعا یہ ہے!
بِسْمِ اللّهِ تَوَکَّلْتُ عَلَى اللّهِ وَلا حَوْلَ ولا قُوَّهَ إِلّا بِاللّهِ
ترجمہ :
میں اللہ کا نام لے کر اور اسی پر بھروسہ کرتے ہوئے گھر سے نکلتا/نکلتی ہوں نیک کام کرنے کی قوت اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اللہ ہی کی طرف سے ہے"۔
(ترمذی:3426،عن انس رضی اللہ عنہ )

#گھر_میں_داخل_ہونے_کی_دعا:

رسول اللہ ﷺ نےفرمایا :
" جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے :
اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِجِ وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ باسْمِ اللَّهِ وَلجْنا، وباسْمِ اللَّهِ خَرَجْنا، وَعَلى اللَّهِ رَبِّنا تَوََكَّلْنا پھر گھر والوں کو سلام کرے"۔
(ابوداؤد:5096،عن ابی مالک الاشعری رضی اللہ عنہ )

#مشکلات_اور_پریشانیوں_کے_وقت_کی_دعا:

رسول اللہﷺ نے فرمایا :
" جو مسلمان بندہ کسی مشکل معاملہ میں ان کلمات کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرے گا ، تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کرے گا وہ دعا یہ ہے :
لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
(ترمذی :3505، عن سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ عنہ )

#نیند_سے_اٹھ_کر_مسواک_کرنا:

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ،کہ رسول اللہ ﷺ رات یا دن میں جب بھی نیند سے اٹھتے تو وضو کرنے سے پہلے مسواک کرتے۔
(ابوداؤد:57)
#نبی_ﷺ_کی_کچھ_نصیحتیں :

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
" دنیا میں اس طرح رہو جیسے کوئی اجنبی پردیسی رہتا ہے یا راستہ چلتا مسافر"۔ ( بخاری :6416، عن ابن عمر رضی اللہ عنہ )

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
" جو آدمی تمہارے پاس کوئی چیز بطور امانت رکھے ، تو طلب کرنے پر اس کی امانت واپس کر دو اور جو آدمی تمہارے ساتھ خیانت کرے ، تو تم بھی اس کی طرح خیانت مت کرو"۔
(ابوداؤد:3535 ، عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
" اے لوگو:
" اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، اور کمائی میں حلال طریقہ اختیار کرو، اس لیے کہ کوئی آدمی اپنی مقدر کی روزی پوری کرنے سے پہلے دنیا سے جانے والا نہیں ہے ۔ لہٰذا حلال چیزوں کو اختیار کرو اور حرام کو چھوڑو"۔
(ابن ماجہ :2144، عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ )
اللہ تعالی مجھ گہنگار سمیت ہم سب کو عمل کی توفیق دے!
آمین ثم آمین یارب العالمین

Comments

Popular posts from this blog

پیش حق مژدہ شفاعت کا تضمین بر کلام امام احمد رضا

.کوئی گل باقی رہے گا نہ چمن رہہ جائے گا تضمین بر کلامِ سیِّد کفایت علی کافیٓ علیہ الرحمہ