مختصر سیرت النبی ﷺ کوئیز از_احتشام_فاروقی
مختصر سیرت النبی ﷺ کوئیز
از_احتشام_فاروقی
سوال: حضور ﷺ کا شق صدر کتنی مرتبہ ہوا .؟
4 مرتبہ
سوال :حضور ﷺ نے ملک شام کی طرف پہلا سفر کب اور کس کے ساتھ کیا..؟
جواب : 12 سال کی عمر میں اپنے چچا ابو طالب کے ساتھ
سوال: ملک شام کی طرف دوسرا سفر کب اور کس کے لیےکیا ..؟؟
جواب : 25سال کی عمر میں حضرت خدیجہ کے لیے
سوال: حضور ﷺ کی شادی کے وقت آپکی عمر مبارک کیا تھی..؟
جواب : حضور کی 25 سال اور حضرت خدیجہ کی 40 سال
سوال: آپ ﷺ کا نکاح حضرت خدیجہ سے کس نے پڑھایا اور حق مہر کیا تھا ؟؟
جواب :آپکا نکاح آپکے چچا ابو طالب پڑھایا
اور حق مہر 5 سو درھم تھا
سوال: حضور کی تمام اولاد کس ام المومنین کے بطن سے پیدا ہوئی ..؟
جواب : حضرت خدیجہ کے... سوائے حضرت ابراہیم کے، کہ آپ ماریہ قبطیہ کے بطن سے پیدا ہوئے
سوال؛ حضور کی عمر مبارک میں کعبہ جب تعمیر ہوئی تو آپ ﷺ کی عمر مبارک کتنی تھی..؟
جواب : 35 سال
سوال: آپ ﷺ نے اسلام کی تبلیغ علی الاعلان کب شروع فرمائی.؟؟
جواب : خفیہ دعوت کو جب تین سال ہوچکے تھے تو تبلیغ علی الاعلان کا حکم آیا
سوال:مسلمانوں نےحبشہ کی طرف ہجرت کب کی اور کتنے لوگوں نے کی ؟
جواب : 5نبوی کو ، ماہ رجب میں،11 مرد اور 4 عورتوں نے
سوال : حضرت عمر فاروق کب ایمان لائے. ؟؟
جواب : نبوت کے چھٹے سال اور اسی سال دوسری ہجرت ہوئی جس میں 83 مرد 18 عورتیں شامل تھیں
سوال:حضرت خدیجہ کا انتقال کب ہوا ؟؟
جواب : نبوت کے دسویں سال
سوال: معراج النبی کب ہوا ...؟
جواب :11 سے 13 کے درمیان
سوال: مسجد قباء کی تعمیر کب ہوئی ...؟؟
جواب : ہجرت کے سال اول
سوال: تعمیر مسجد نبوی کب ہوئی ...؟
جواب : ہجرت کے سال اول
سوال: مسجد نبوی کی جگہ کن سے خریدی گئی ؟؟
جواب: سہل اور سہیل دو یتیم بچوں سے
سوال: اصحاب صفہ کے تین مشہور طلباء کےاسماء بتائیں ؟؟
جواب :حضرت ابوزر غفاری ، بلال حبشی، ابو سعید خدری ، ابو ہریرہ ، سلیمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہم
سوال: آپکی مدینہ آمد پر بنو نجار کی بچیوں نے کونسے اشعار پڑھے..؟؟
جواب : طلع البدر علینا ، من ثنیات الوداع
وجب الشکر علینا ، ما داع للہ داعی
سوال:آپکا کا روضہ مبارک کس ام المومنین کی آرامگاہ میں ہے ؟؟
جواب : حضرت عائشہ کی
سوال: اذان کی ابتدا کب ہوئی ؟؟
جواب : یکم ہجری
سوال: تحویل قبلہ کب ہوا ؟؟
2 ہجری
سوال: بیعت رضوان اور صلح حدیبیہ کب ہوا ؟؟
جواب : ہجرت کے چھٹے سال
سوال: رسول اللہ نے والیان ملک کو دعوت دین کب دی ؟؟
جواب : ہجرت کے ساتویں سال
سوال: فتح مکہ کب ہوا ؟؟
جواب : 8 ہجری
سوال: خطبہ حجۃ الوداع کب ہوا ؟
جواب : 10 ہجری
سوال: وصال نبوی کب ہوا ؟
جواب : 11 ہجری
Comments
Post a Comment