جامعہ نعیمیہ
جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور کا مختصر تعارف
از قلم : محمد احتشام فاروقی
جامعہ نعیمیہ لاہور ایک عظیم و تاریخی درسگا ہ جس نے دینی علوم کی ترویج میں اہم خدمات سرانجام دیں۔
پاکستان کے شہر لاہور کے گنجان آباد علاقے گڑھی شاہو میں واقع عظیم اسلامی تعلیمی دانش گاہ، جس کی بنیاد مفتی محمد حسین نعیمی نے رکھی تھی۔ اس کا مکمل نام دارالعلوم جامعہ نعیمیہ،علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو لاہور ہے
1998ء میں ان کی وفات کے بعد ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل بن گئے۔ ان کی شہادت 2009ء کے بعد ان کے بیٹے راغب حسین نعیمی، جامعہ نعیمیہ لاہور کے پرنسپل ہیں
جامعہ کی عمارت انتہائی خوبصورت ، اور وسیع و عریض ہے
اس میں بہت سے شعبہ جات ہیں جن میں
شعبہ علوم دینیہ اور شعبہ علوم عصریہ سر فہرست ہیں
شعبہ علوم دینیہ :-
اس میں شعبہ تحفیظ القرآن، شعبہ تجوید و قرآت اور شعبہ درس نظامی ہے
جس میں
عامہ ، خاصہ . عالیہ اور عالمیہ کے علاوہ تخصص فی الفقہ کی کلاسز ہیں
شعبہ علوم عصریہ :-
اس شعبہ میں مڈل ، ایف اے، اور بی اے سمیت ایم اے بھی کروایا جاتا ہے
نعیمیہ انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز :
اس کا افتتاح مفتی محمد حسین نعیمی صاحب نے میاں نواز شریف سے 1993 میں کروایا جس میں مختلف قسم کے ڈپلومے اور کورسز کروئے جاتے ہیں
شعبہ دارالافتاء :-
اس شعبہ میں عوام الناس کے مسائل کو حل کر کے ان کی شرعی رہنمائی کی جاتی ہے اور مختلف اور جید علماء کرام موجود رہتے ہیں
:- شعبہ علوم اللغۃ :-
اس شعبہ میں English. کے علاوہ عربی اور فارسی زبان سکھائی جاتی ہے
شعبہ نشر و اشاعت :-
اس شعبہ میں عصر حاضر اور عوام الناس کی رہنمائی کے لئے انتہائی تحقیقی مجلہ ماہنامہ "عرفات " جاری کیا جاتا ہے
لائبریری ھال :-
جامعہ نعیمیہ میں ایک انتہائی وسیع اور خوب صورت دو منزلہ لائبریری ھال ہے جس میں سینکڑوں موضوعات
قرآن و حدیث ، تفسیر ، فقہ ، بلاغت ، مبطق اور فلسفے کے ساتھ ساتھ تصوف اور دیگر سینکڑوں موضوعات پر 60 ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں اور لائبریری ھال کو "محدث اعظم کچھوچھوی " ھال کے نام سے موسوم کیا گیا ہے
جامعہ نعیمیہ میں جید اور قابل مفتیان ، قرآء حضرات ، شیوخ الحدیث سینکڑوں طلباء کو علم سے آشنا کر رہے ہیں
جامعہ نعیمیہ کی شہر لاہور میں 20 سے زائد شاخیں ہیں
اور گزشتہ چند سالوں سے اس کے ساتھ " ڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹی ٹیوٹ فار پیس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ" قبلہ شہید پاکستان کے مشن کو آگےبڑھانےکے لیے قائم کیا گیا ہے
جامعہ نعیمیہ سے ہر سال فارغ ہونے والے سینکڑوں علماء ،حافظ اور قاری ملک و ملت اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
خدا تعالی اس مادر علمی کو تاقیامت سلامت اور قائم و دائم رکھے
آمین
Comments
Post a Comment