اخلاص کیا ہے؟ از احتشام فاروقی
#اخلاص_کا_معنی_و_مفہوم
#حضرت_جنید_بغدادی_رحمتہ_اللہ فرماتے ہیں کہ ایک حجام تھا - وہ اس وقت #مکہ_معظمہ میں کسی رئیس #شخص کے #بال بنا رہا تھا میرے مالی حالات نہایت شکستہ تھے میں نے حجام سے کہا " میں اجرت کے طور پر تمھیں ایک پیسا نہیں دے سکتا بس تم #الله کے لئے میرے بال بنا دو " میری بات سنتے ہی اس حجام نے رئیس کو چھوڑ دیا اور مجھ سے مخاطب ہو کر بولا '
تم بیٹھ جاؤ ! مکے کے رئیس نے حجام کے طرز عمل پر اعتراض کیا تو وہ معذرت کرتے ہوئے بولا - " جب الله کا نام اور واسطہ درمیان میں آجاتا ہے ، تو میں پھر سارے کام چھوڑ دیتا ہوں " حجام کا جواب سن کر مجھے بڑا تعجب ہوا اور پھر قریب آ کر اس نے میرے سر پر بوسہ دیا اور بال بنانے لگا اپنے کام سے فارغ ہو کے حجام نے مجھے ایک پڑیا دی جس میں کچھ رقم تھی
" اسے بھی اپنے استمعال میں لائیے " حجام کے لہجے میں بڑا خلوص تھا - میں نے رقم قبول کر لی اور اس کے ساتھ نیت کی کہ مجھے جو پہلی آمدنی ہوگی وہ حجام کی نظر کروں گا - پھر چند روز بعد جب میرے پاس کچھ روپیہ آیا تو میں سیدھا اس حجام کے پاس پہنچا اور وہ رقم اسے پیش کر دی - یہ کیا ہے ؟
حجام نے حیران ہو کر پوچھا میں نے اس کے سامنے پورا واقعہ بیان کر دیا یہ سن کر حجام کے چہرے پر ناگواری کا رنگ ابھر آیا - " اے شخص ! تجھے شرم نہیں آتی ! تو نے الله کی راہ میں بال بنانے کو کہا تھا اور اب کہتا ہے کہ یہ اس کا معاوضہ ہے -
تو نے کسی بھی مسلمان کو دیکھا ہے الله کی راہ میں کام کرے اور پھر اس کی مزدوری لے " #حضرت_جنید_بغدادی_اکثر_فرماتے_تھے_میں_نے_اخلاص_کا_مفہوم_اسی_حجام_سے_سیکھا_ہے. ..
Comments
Post a Comment