چار چیزیں

حاتم اصم فرماتے ہیں کہ جب سے مجھے چار باتوں کا  پتہ چلا ہے تب سےدنیا کی تمام پریشانیوں سے چھٹکارہ پا لیا ہے.
پہلا تو یہ کہ جتنا میرا رزق لکھا جا چکا ہے اس سے کم یا زیارہ نہیں ہوسکتا اس وجہ سے رزق کی تلاش سے بے پرواہ ہوگیا ہوں
دوسرا علم یہ کہ مجھ پر میرے رب کے ایسے حقوق ہیں جو میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کرسکتا تب سے میں ان حقوق کی ادائیگی میں مشغول ہوگیا ہوں
تیسرا یہ کہ میرا ایک اور طالب بھی ہے جسے موت کہتے ہیں اس سے بھاگناممکن نہیں اس لیے میں اس کے تیار ہوں
چوتھا علم یہ ہے کہ میرا رب ہر لمحہ مجھے دیکھنے والا ہے میں اس سے شرماتا ہوں اور ناکردہ کاری سے اجتناب کرتا ہوں اور ایسے ہر  فعل سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں جس کی وجہ سے کل قیامت کے روز شرمانا پڑے
کشف المحجوب ص 90
از_احتشام_فاروقی

Comments

Popular posts from this blog

پیش حق مژدہ شفاعت کا تضمین بر کلام امام احمد رضا

.کوئی گل باقی رہے گا نہ چمن رہہ جائے گا تضمین بر کلامِ سیِّد کفایت علی کافیٓ علیہ الرحمہ