شادی اور اسلام
شادی اور اسلام ....
از_احتشام_فاروقی
یہ ہمارے دوست ہیں جناب احسان اللہ کیانی صاحب ہمارے جامعہ نعیمیہ لاہور میں پڑھتے تھے اسی دوران میری ان سے دوستی ہوگئی ہمارے جامعہ کی لائبریرین بھی تھے میں اکثر ان کے پاس جا کہ بیٹھ جاتا بہت اچھی باتیں بتاتے تھے مجھے اپنا چھوٹا بھائی سمجھ کر کبھی کبھار کسی بات کے کرنے کا اور کسی بات سے رکنے کا بھی کہہ دیتے اور میری بھی انہوں نے بہت ذھن سازی کی حال ہی میں انکی شادی ہوئی ہے انہوں نے مجھے دعوت بھی دی تھی لیکن میں ایک مجبوری کی وجہ سے نہ جاسکا ،
انکی شادی کا طریقہ انتہائی سادہ تھا نہ مہندی جیسی غیر شرعی رسمیں تھی اور نہ ہی ڈھول باجا اور بارات بھی چند نفوس پر مشتمل تھی اور لڑکی والوں پر اتنا زیادہ بوجھ بھی نہ تھا نہ ہی شادی کے دن زیادہ بارات کا او نہ ہی جہیز وغیرہ کا لیکن ولیمہ انتہائی شاندار تھا ایک ہوٹل میں انتظام تھا
مجھے ذاتی طور پر انکا طریقہ بھت پسند آیا کہ قرآن و حدیث میں کہیں بھی شادی کے کھانے کا تذکرہ نہیں ملتا
محض نکاح کا حکم ہے اور وہ بھی ان الفاظ کے ساتھ کہ
"اعلنوا ھذا النکاح واجعلوہ فی المساجد" رواہ الترمذی
کہ اس انکاح کا اعلان کرو اور مسجد میں انعقاد کرو
جبکہ ولیمہ کا حکم خود رسول اللہ نے دیا ہے کہ
" اولم ولو بشاة "
کہ ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو
اور یہ بھی حکم ہے کہ بئس الطعام طعام الولیمیہ کہ بدترین کھانا وہ ولیمہ کا کھانا ہے جس میں غرییبوں کو دعوت نہ دی جائے
ہمارے اس معاشرے نے اور غیر شرعی بلکہ ہندوانہ نظام نے نکاح کو بہت مشکل بنا دیا ہے اور اس کے نتیجہ کے طور پر زنا کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے کبھی لڑکی والوں کے پاس بارات کے کھانے کا انتظام نہیں ہوتا اور کبھی دولہن کو دینے کے لیے جہیز کی کمی ہوتی ہے بعض اوقات دولہا والے گاڑی وغیرہ کی ڈیمانڈ بھی کر دیتے ہیں او یوں لڑکیاں کئی سال گھر بیٹھی رہتی ہیں
جبکہ یہ تمام غیر شرعی رسمیں نہ رسول اللہ نے کیں نہ صحابہ نے نہ ہی تابعین نے اور نہ ہی تبع تابعین نے اور اس پر تمام علماء بھی خاموش ہیں
میں جامعہ نعیمیہ میں پانچویں سال کا طالبعلم ہوں اور الحمد للہ میرا عزم مصمم ہے اپنی اپنے بہین بھائیوں اور جہاں تک ممکن ہوا رشتہ داروں اور دوستوں کو اس فعل سے منع کروں گا جس کا شریعت مطہرہ میں کوئی عمل دخل نہیں ہے
آخر میں احسان بھائی کے لیے اللہ سے دعاگو ہوں کہ انہوں نے جس انداز سے اپنی شادی کی تقریب کرکے ایک نئی اسلامی ماحول کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے اللہ تعالی انہیں اجر عظیم عطا فرمائے اور ہمیں خالصتا اسلامی رویات والا مسلمان بنائے آمین
Comments
Post a Comment