رسول اللہ بیماری کی حالت میں کیا کرتے تھے ؟

حالت بیماری ، مریض کی عیادت ،دم اور رسول اللہ ﷺ کے معمولات
تحریر_احتشام_فاروقی
جمعرات_8_11_2017

واذا مرضت فھو یشفین
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ہی شفا دیتا ہے

انسان کا بیمار ہونا
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
من یرد اللہ بہ خیرا یصب منہ
کہ اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے مصیبت دیتا ہے

بیماری پر اجر
ابو سعید رسول اللہ ﷺ سے رویت کرتے ہیں
ما یصیب المسلم من نصب و لا وصب ولا ہم ولا حزن ولا اذی ولا غم حتی الشوکة  یشاکھا الا کفر اللہ بھا من خطایاہ
کہ مسلمان کو تکلیف ، بیماری ، غم، و رنج، ایذائے غم حتی کہ جو اسے کانٹا لگتا ہے اس کے ذریعے اللہ اس کی خطائیں مٹا دیتا ہے

رسول اللہ ﷺ کی بیماری کی حالت میں معمولات
آپ ﷺ جب بیمار ہوتے تو خود اپنے آپ کو دم فرماتے
کان النبی اذا استکی نفث علی نفسہ و مسح عنہ بیدہ
رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہوتے تو اپنے اوپر آیات تعوذ (چہار قل ) پڑھتے اوراپنا ہاتھ وہاں پھیرتے ،

کسی کے بیمار ہونے پر رسول اللہ کا اسکی  عیادت کرنا

 اور رسول اللہ جب کوئی بیمار ہوتا تو اسکی عیادت کے لئے بھی  تشریف لے جاتے
اور حضرت ابن عباس سے رویت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک اعرابی کے پاس تشریف لے گئے اور
جب بھی آپ کسی کی بیمار پرسی کے لیے تشریف لے جاتے تو فرماتے
لا باس طھور
(کہ کوئی ڈر نہیں انشاء اللہ یہ بخار گناہوں کو صاف کرنے کے لیے ہے
تو آپ نے اسے بھی فرمایا
لا باس طھور  انشاء اللہ

گھر والوں کا بیمار ہونا اور آپ کا دم کرنا

اور اگر گھر میں سے کوئی بیمار ہو جاتا تو اسے بھی دم کرتے 
حضرت سیدہ عائشہ فرماتی ہیں
کان رسول اللہ ﷺ اذا استکی منا انسان مسحہ بیمینہ ثم قال اذھب الباس رب الناس واشف انت الشافی لاشفاء الا شفاءک شفاء لایغادر سقما
کہ جب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا تو  رسول اللہ ﷺ اس پر اپنا ہاتھ پھیرتے اور فرماتے اے لوگوں کے رب ، بیماری دور فرما دے ،اسے شفاء دے دے ، ایسی شفاء جو بیماری نہ چھوڑے

اور اگر کسی شخص کا کچھ دکھتا یا اسے پھوڑا پھنسی اور زخم ہوتا تو نبی کریم  آپ  دعا فرماتے 
بسم اللہ تربة ارضنا بریقتہ بعضنا لیشفی سقیمنا باذن ربنا

رسول اللہ کی دعائیں جنکو آپ پڑھ کر دم فرماتے تھے
 1#آپ آیات تعوذ پڑھ(قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس)  پڑھ کر دم فرماتے

2آپ مریض سے فرماتے
لا باس طھور انشاء اللہ
3 آپ بسم اللہ تربة ارضنا بریقتہ بعضنا لیشفی سقیمنا باذن ربنا" پڑھتے

4 آپ مریض پر اپنا ہاتھ پھیرتے اور فرماتے
 اذھب الباس رب الناس واشف انت الشافی لاشفاء الا شفاءک شفاء لایغادر سقما

5 آپ یہ دعا بھی فرماتے
اسئل اللہ العظیم رب العرش العظیم

Comments

Popular posts from this blog

پیش حق مژدہ شفاعت کا تضمین بر کلام امام احمد رضا

.کوئی گل باقی رہے گا نہ چمن رہہ جائے گا تضمین بر کلامِ سیِّد کفایت علی کافیٓ علیہ الرحمہ