Posts

Showing posts from February, 2021

تین افراد جن پر رسول اللہ نے لعنت کی

#تین_افراد_جن_پر_رسول_الله_نے_لعنت_فرمائی حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین لوگوں پر لعنت فرمائی ہے ۔ پہلا وہ بندہ جو کسی قوم کا امام ہو اور اس کی قوم اسے ناپسند کرتی ہو اور دوسری وہ عورت جس نے اس حال میں رات گزاری کہ اسکا شوہر اس سے ناراض ہو، تیسرا وہ بندہ جس نے "حی علی الفلاح" سنا اور اسکا جواب نا دیا ۔ ( یعنی اذان سنی اور نماز نا پڑھی) عن الحسن قال سمعت انس بن مالک قال لعن رسول الله ثلثۃ ، رجل ام قوما وھم له کارھون،و امراۃ باتت و زوجھا علیھا ساخط، ورجل سمع حی علی الفلاح ولم یجب ترمذی،محمد بن عیسیٰ، جامع الترمذی،باب ماجاء من ام قوما و ھم له کارھون ص 83 #احتشام_فاروقی 3فروری 2021

نعت گو شاعر کی فضیلت

#نعت_گو_شاعر_کی_فضیلت #احتشام_فاروقی عن ام المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالی عنہا قالت : کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یصنع لحسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ منبرا فی المسجد یقوم علیہ قائما یفاخر عن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  اوینا فخ ، و یقول  رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  : ان اللہ تعالیٰ یؤید حسان بروح القدس ما نافخ  او فاخر  عن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  ۔                   ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حضرت #حسان_بن_ثابت_انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کے لئے مسجد  اقدس نبوی میں منبر بچھاتے ، حسان اوپر کھڑے ہو کر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے فضائل و مفاخر بیان فرماتے، حضور کی طرف سے طعنہائے کفار کا رد کرتے   ۔ حضور فرماتے : جب تک حسان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے اس مفاخرت یا مدافعت میں مشغول رہتا ہے اللہ عزوجل جبرئیل امین سے اس کی  مدد فرماتا ہے۔ #السنن_لأبی_داؤد،   باب ما جاء فی الشعر ۲/۶۸۴