مزاق آئمہ
علماءِ سلف کے کچھ دلچسپ جوابات ایک شخص نے امام شعبی سے داڑھی پر مسح کرنے کا مسئلہ پوچھا. انہوں نے کہا : انگلیوں سے داڑھی کا خلال کر لو. وہ شخص بولا : مجھے اندیشہ ہے کہ داڑھی اس طرح بھیگے گی نہیں امام شعبی نے جواب دیا : پھر ایک کام کرو، رات کو ہی داڑھی پانی میں بھگو دو. 📜 المراح فی المزاح:ص 39 امام شعبی سے ہی ایک شخص نے پوچھا : کیا حالت احرام میں انسان اپنے بدن کو کھجلا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا : ہاں. وہ شخص بولا : کتنا کھجلا سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا : جب تک ہڈی نظر نہ آنے لگے. 📜المراح فی المزاح ایک شخص نے عمر بن قیس سے پوچھا : اگر انسان کے کپڑے، جوتے اور پیشانی وغیرہ میں مسجد کی کچھ کنکریاں لگ جائیں تو وہ ان کا کیا کرے؟ انہوں نے جواب دیا : پھینک دے. وہ شخص بولا : لوگ کہتے ہیں وہ کنکریاں جب تک دوبارہ مسجد میں نہ پہنچائی جائیں وہ چیختی رہتی ہیں. وہ بولے : تو پھر انہیں اس وقت تک چیخنے دو جب تک ان کا حلق پھٹ نہ جائے. وہ شخص بولا : سبحان اللہ! بھلا کنکریوں کا بھی کہیں حلق ہوتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا : پھر بھلا وہ چیختی کہاں سے ہیں؟ 📜العقد الفرید 92/2 ایوب کہتے ہیں : میں نے ایک آدمی کو س...