رفع الیدین کا شرعی حکم
رفع یدین جائز ہے یا نہیں اور شرعی حکم کیا ہے ؟ *بسمہ تعالیٰ* *الجواب بعون الملک الوھّاب* *اللھم ھدایۃ الحق و الصواب* احناف کے نزدیک نماز میں تکبیرِ تحریمہ کے علاوہ رفع یدین نہ کرنا سنت ہے اور کرنا خلافِ سنت اور مکروہِ تنزیہی ہے۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہمیشہ رفع یدین کرنا ثابت نہیں بلکہ ہمیشہ رفع یدین نہ کرنا ثابت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے رفع یدین کرتے تھے لیکن بعد رفع یدین کرنا چھوڑ دیا جو کہ اس بات کی علامت ہے کہ رفع یدین کا حکم منسوخ ہوگیا ہے۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : *"الا اخبرکم بصلاۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قال : فقام فرفع یدیہ اول مرۃ ثم لم یعد"* خبردار! کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے بارے خبر دوں؟ راوی فرماتے ہیں کہ پھر، آپ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، پس آپ رضی اللہ عنہ نے پہلی مرتبہ اپنے ہاتھوں کو اٹھایا پھر دوبارہ ہاتھ نہ اٹھائے۔ *(سنن نسائی جلد 2 صفحہ 182 مکتب المطبوعات الاسلامیہ حلب، سنن ابی داؤد جلد 1 صفحہ 199 المکتبۃ العصریہ بیروت)* حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمای...